سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے کی حمایت کرتے ہیں، چین

278
extension of CPEC

تاشقند: چینی وزیر خارجہ وینگ ای کی افغان ہم منصب سے ازبکستان میں ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کو افغانستان تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وینگ ای نے افغان ہم منصب ا میر خان متقی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے یکم اگست سے افغان شہریوں کو ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔  ملک میں 98 فیصد افغان درآمدات پر ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا۔

وینگ ای نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے کہا کہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری کو افغانستان تک طول دینے کی حمایت کرتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ افغانستان پر پابندیاں ختم کی جائیں۔