قومی کھیل کی موجودہ صورتحال پر پاکستان اولمپئنز فورم اینڈ ھاکی فیملی کا موقف

329

پاکستان ھاکی فیڈریشن کے مقررہ مدت میں الیکشن نہ کروانے پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے 7 جولائی 2022 کو ھاکی فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری، خزانچی اور دیگر عہدیداروں کو ڈی نوٹیفائیڈ کر دیا اور فوری طور پر کام کرنے سے روک دیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایک ایڈھاک کمیٹی تشکیل دی

جو سابق صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ریٹائرڈ) سجاد کھوکھر، اولمپئن ناصر علی، اولمپئن ریحان بٹ اور پی ایس بی کے نمائندے ارشد علی پر مشتمل ہے لیکن پی ایچ ایف کے سابق صدر(جو ڈی نوٹیفائیڈ ہونے کے باوجود ابھی تک صدر پی ایچ ایف کا آفس استعمال کر رہے ہیں) کی جانب سے سعید خان انٹرنیشنل کو پی ایچ ایف کا سیکرٹری جنرل نامزد کرنے کا عندیہ دیا گیا اور پھر ان کی جگہ کراچی سے حیدر حسین کو قائم مقام سیکرٹری نامزد کر دیا ہے
ایسے فیصلے پوری دنیا میں قومی کھیل کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں ۔۔
پاکستان اولمپئنز فورم نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایک ڈی نوٹیفائیڈ صدر کس طرح کسی کو سیکرٹری نامزد کر سکتا ہے اور اگر پی ایس بی نے اپنا ڈی نوٹیفائیڈ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ھے

تو سیکرٹری جنرل آصف باجوہ اور خزانچی اخلاق عثمانی کا کیا اسٹیٹس ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کرنل آصف زمان اور منسٹر آئی پی سی اس وقت کامن ویلتھ گیمز کے سلسلے میں برمنگھم میں موجود ہیں امید ہے کہ ان کی واپسی پر اس صورتحال پر وضاحت آ جائے گی ۔
پاکستان اولمپئنز فورم اینڈ ھاکی فیملی کو امید ہے کہ قومی کھیل کی بہتری کے لئے جن لوگوں نے ھاکی کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا اور ایک صاف اور شفاف انتخابات کروائے جائیں گے