اگلا ٹارگٹ سندھ : زرداری کا بوریا بستر گول کرینگے، عمران اسماعیل

282

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما وسابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنا اگلا ٹارگٹ سندھ کو بنالیا ہے ، اب وہ سندھ میں ڈیرہ جما کر آصف زرداری کا بوریا بستر گول کرینگے۔

عمران اسماعیل نے کہاکہ  حلیم عادل شیخ کووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا ہے ، ان پر متعین ایس پی رانا ثنا اللہ کا خاص بندہ ہے، ہم پولیس سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کی نہیں بلکہ حکومتی ریاست کے ملازم ہے عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں ظلم وبربریت کا نظام ہے ، وہاں پر حالیہ سیلاب کی وجہ سے 93اموات ہوچکی ہے، جن میں 47بچوں کی اموات شامل ہے ۔ میں اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اتنا ظلم کریں جتنا کل آپ برداشت کرسکیں۔

 انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں سندھ سے ظلم وبربریت کا خاتمہ ہوگا اب ملک میں عمران خان کی قیادت میں نیا انقلاب آئے گا ہمیں سندھ میں بڑے بڑے سیاسی لوگوں نے رابطہ کیا، صرف عمران خان کی سندھ میں آنے کی دیر ہے۔

 عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں قتل وغارت کا بازار گرم ہے ، لیکن سندھ حکومت پیسہ بنانے میں لگی ہوئی ہے ، سندھ حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ۔ سندھ میں آزاد میڈیا کا گلہ گھونٹا جارہا ہے جس پر سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، آصف زرداری اور مراد علی شاہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ سندھ میں سندھی لوگ رہتے ہیں۔