پی ایچ ایف  کے قائم مقام سیکرٹری جنرل  حیدر حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

344

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے قائم مقام سیکرٹری جنرل  حیدر حسین نے  اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

 نوتعینات سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کی پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز آمد پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پاکستان ہاکی فیڈریشن میجر ر جاوید ارشد منج، لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر اور دیگر کھلاڑیوں کی ایک کثیر تعداد نے شایان شان استقبال کیا ہے۔

 نو تعینات سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے اس موقع میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کا مشکور ہوں کہ انہوں نے گراس روٹ لیول پر میرے کام کے اعتراف میں میرے کاندھوں پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے جسکو بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کرونگا۔