شہباز شریف اپنی اور خاندان کی لوٹ مار کی رسیدیں قوم کو دیں، فواد چودھری

288

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہآج کرائم منسٹر نے پارلیمان کو عدلیہ کی کردار کشی کیلئے استعمال کیا، نظامِ عدل کی نرمی کے باعث کرائم منسٹر اور حواری آنکھیں دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے جو فیصلہ دیا اسے پوری قوم نے بالعموم اور قانونی برادری نے بالخصوص سراہا، جو بیانیہ قوم ردی کی ٹوکری میں ڈال چکے اسے ایوان میں دہرانے سے ڈرامہ شریف کو خاک کچھ حاصل ہوگا۔ شہباز شریف کے رازوں سے قوم خوب واقف ہے، وہ اپنی اور خاندان کی لوٹ مار کی رسیدیں قوم کو دیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم سے مسترد ہونے اور سیاست میں رسوا ہونے پر 13 جماعتی امپورٹڈ گروہ دستور و ریاست پر حملہ آور ہے، پہلے انتظامیہ کے سربراہ کے دفتر سے مجرموں کے ذریعے عدلیہ پر یلغار کی گئی، شکست پر شرم ستا رہی ہے تو کرائم منسٹر انتخاب کا اعلان کریں، رہی سہی کسر عوام عام انتخاب میں پوری کردیں گے۔

بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب پر اپنے ردعمل میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فواد حسین نے کہاکہ قوم سے مستردہونے اور سیاست میں رسوا ہونے پر 13 جماعتی امپورٹڈ گروہ دستور و ریاست پر حملہ آور ہے ،پہلے انتظامیہ کے سربراہ کے دفتر سے مجرموں کے ذریعے عدلیہ پر یلغار کی گئی۔ آج کرائم منسٹر نے پارلیمان کو عدلیہ کی کردار کشی کیلئے استعمال کیا۔

مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چودھری نے کہاکہ ایوان کو لوٹوں سے بھر کر اور راجہ ریاض کو اپوزیشن بنا کر پارلیمان کی ساکھ خاک میں ملائی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ آج منی لانڈرنگ کا ملزم پارلیمان میں کھڑا ہو کر عدلیہ پر نکتہ چینی کررہا ہے، وزیراعلی کے انتخاب کا معاملہ نہایت سادہ، لٹیروں کی چوری قوم پر آشکار تھی، کوئی دستوری پیچیدگی نہیں بنچ کو محض 179 اور 186 ووٹ لینے والوں میں سے عددی برتری کے حامل امیدوار کا تعین کرنا تھا۔

سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے جو فیصلہ دیا اسے پوری قوم نے بالعموم اور قانونی برادری نے بالخصوص سراہا، بلیک میلرز اور لٹیرے معاملے کا مہینوں التوا چاہتے تھے جسے عدالت نے مسترد کیا، قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کیخلاف بھی انہوں ججز نے حکمنامہ دیا جس پر انہوں نے مٹھائیاں بانٹیں، نظامِ عدل کی نرمی کے باعث کرائم منسٹر اور حواری آنکھیں دکھا رہے ہیں، جو بیانیہ قوم ردی کی ٹوکری میں ڈال چکے اسے ایوان میں دہرانے سے ڈرامہ شریف کو خاک کچھ حاصل ہوگا۔