چین کے 6 نئے سیٹلائٹ خلاء میں روانہ، کامیابی سے مدار میں داخل

504
new satellites

جیوچھوان: چین نے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے 6 نئے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے جو کامیابی سے مدار میں داخل ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سیٹلائٹ بیجنگ وقت کے دوپہر 12 بجکر 12 منٹ پر لی جیان 1 کیریئر راکٹ کے ذریعے بھیجے گئے  تھےجو کامیابی سے مدار میں داخل ہوگئے ہیں، ان سیٹلائٹس میں ایک نیا خلائی ٹیکنالوجی آزمائشی سیٹلائٹ اور ماحولیاتی کثافت کی تحقیق کا ایک آزمائشی سیٹلائٹ بھی شامل ہے۔ لی جیان-1 سالڈ پروپیلنٹ راکٹ کو چینی اکیڈمی آف سائنسز نے خود تیار کیا ہے اور یہ مشن لی جیان 1 کی پہلی پرواز تھی۔