حکومت بلوچستان کا زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ

557

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے زیارت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن سے متعلق جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے،محکمہ داخلہ کی جانب سے رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق حکومت بلوچستان زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل انکوائری کروانا چاہتی ہے۔ جوڈیشل انکوائری زیارت آپریشن میں مارے جانے والے افراد کے زیر حراست ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ہے، جوڈیشل انکوائری کیلئے عدالت عالیہ کے ایک معزز جج کا نام تجویز کیا جائے۔

زیارت میں کرنل لیئق اور ان کے کزن عمر رحمان کے اغواء اور پھر قتل کے بعد سکیورٹی فورسز نے ملحقہ علاقوں میں کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران مبینہ 9 دہشت گردوں کے مارے جانے کا سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا تھا۔

خیال رہے کہ خیال رہے کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا زیارت کے علاقے وارچوم سے ان کے کزن عمر جاوید کے ہمراہ اس وقت اغوا کرلیا گیا تھا جب وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ کوئٹہ واپس جا رہے تھے۔