بھارت : ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات بھارت کی ریاست بہار کے 8 اضلاع میں پیش آئے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ملک کی جنوبی ریاستوں میں مزید گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ریاست بہار میں پیش آئے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ نے عوام سے انتظامیہ کی جانب سے جاری حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ مرنے والوں کے ورثا کو 4 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
بہار کے وزیراعلیٰ نے موسم کی صورتحال اورآسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے بعد عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق 1995 سے لے کر 2014 تک آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔