چین نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس کی طرف سے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی ماہ اگست میں تائیوان کے متوقع دورے کے حوالے سے امریکا کو انتباہ کیا گیا ہے اور مختلف مواقع پر کیا گیا ہے۔
واضح رہے نینسی پیلوسی کے اس ممکنہ دورے کی خبرسب سے پہلے فنانشل ٹائمز نے دی تھی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چین وزارت خارجہ کے ترجمان زہاو لیجیان نے پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان کے بارے میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ‘ چین نے مختلف مواقع پر امریکہ کو خبردار کر دیا ہے کہ چین ایسے دورے کی سخت مخالفت کرے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس طرح کے کسی دورے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔