دنیا بھرمیں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 57 کروڑ1 لاکھ 87 ہزار 854 ہوگئی

362
cases of Corona

بیجنگ:  دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کی تعداد 57 کروڑ1 لاکھ 87 ہزار 854 ہوگئی ہے ۔

جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 57 کروڑ1 لاکھ 87 ہزار 854 ہوگئی۔امریکہ 9 کروڑ4 لاکھ  10 ہزار 386 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ39 لاکھ 5  ہزار621 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 36 لاکھ  21 ہزار 366  مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

فہرست میں برازیل مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 91 ہزار356 ، جرمنی میں 3 کروڑ 3 لاکھ 31 ہزار 133، برطانیہ میں 2 کروڑ 34 لاکھ 22 ہزار 751  اور اٹلی میں 2 کروڑ 6 لاکھ 60  ہزار  65 تک پہنچ گئی ہے۔جنوبی کوریا میں 1 کروڑ 92 لاکھ  47  ہزار 496 اور روس میں 1 کروڑ 82 لاکھ 62 ہزار 88  مصدقہ کیسز ہیں۔