بیجنگ: دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 23 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 56 کروڑ89 لاکھ 96 ہزار 635 ہوگئی۔امریکہ 9کروڑ36لاکھ7ہزار64کیسز کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے جبکہ بھارت 4کروڑ38لاکھ68ہزار476مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3کروڑ36لاکھ21ہزار366کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔
برازیل میں 3کروڑ35لاکھ55ہزار526،جرمنی میں 3کروڑ3لاکھ31ہزار131،برطانیہ میں 2کروڑ34لاکھ22ہزار743کیسز،اٹلی میں 2کروڑ5لاکھ 39ہزار16،جنوبی کوریا میں 1کروڑ91لاکھ46ہزار180اور روس میں 1کروڑ82لاکھ47ہزار770کیسز سامنے آچکے ہیں۔