کون ہے یہ حافظ نعیم الرحمن ؟

1413

حافظ نعیم الرحمن کون؟
وہ دھرنے والا جو سندھ اسمبلی کے سامنے بیٹھا رہا۔
حافظ نعیم الرحمن کون؟
وہی جو بارش میں نوجوانوں کے ساتھ پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکلوا رہا تھا۔
حافظ نعیم الرحمن کون؟
ارے وہی جو کے ای کے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھا رہا۔
حافظ نعیم الرحمن کون؟
وہ جو واٹر بورڈ والوں کو کراچی کے شہریوں کا پانی چوری کرنے پر ان کے پیچھے پڑ گیا تھا۔
حافظ نعیم الرحمن کون؟
وہی ناں جس نے کورونا میں دن رات ایک کرکے گھر گھر کھانے پہنچائے، دوائیں دیں۔ سستے ٹیسٹ کرائے۔
حافظ نعیم الرحمن کون؟
وہی جو عدالتوں میں پانی اور بجلی کے لیے کیس لے کر گیا تھا
حافظ نعیم الرحمن کون؟
وہی جو شیر کی طرح دھاڑتا ہے۔ ہر مسئلہ پر کراچی کی آواز بن جاتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن کون؟
وہی جو کراچی کے نوجوانوں کو بنو قابل کا سبق پڑھا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن کون؟
یار وہی جو حکمرانوں کو للکارتا ہے۔ جو بحریہ والوں کے حلق سے لوگوں کی رقم نکلوا کر لوگوں کو چیک تقسیم کرتا ہے۔
کون ہے یار یہ حافظ نعیم الرحمن؟
ارے وہی جو نسلہ ٹاور کے مکینوں کے ساتھ کھڑا رہا، جو اسٹریٹ کرائم کے خلاف آواز بلند کرتا ہے۔
کون ہی بھئی یہ حافظ نعیم الرحمن؟
یار یہ حافظ نعیم الرحمن بھی جانے کس مٹی کا بنا ہے۔ اب کراچی کی بارش پر بھی اس نے سب کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔ اب اسے ایک بار میئر بنادو کراچی کا سب کو ٹھیک کردے گا۔ نر کا بچہ ہے نر کا بچہ ان شا اللہ اس کو کامیاب کرنا ہے۔ بہت عرصے بعد کراچی کو ایک سچا پکا لیڈر ملا ہے۔
یہ تو ایک روشن ستارہ ہے۔ منزل کی نشان دہی کرنے والا راہ دکھانے والا ہمت بندھانے والا راستہ بتانے والا آسمان پر چمکنے والے ستارے سے روشنی پانے والے اپنا راستہ تلاش کرنے والے منزل کی جستجو کرنے والے ہی اس سے فیض اٹھاتے ہیں کراچی کے افق پر یہ روشن ستارہ امید کی کرن ہے۔ شعور کا امتحان ہے غریب کی مانگ ہے تنگ دستوں کی مان ہے۔ کراچی میں حافظ نعیم الرحمن تین کروڑ سے زائد آبادی کے حقوق کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے حق دو کراچی کے نعرے کو نوجوانوں کی آواز بنادیا ہے۔ کراچی کے شہری ان کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ سندھ اسمبلی پر تاریخی کامیاب دھرنا کراچی کی مردم شماری بااختیار شہری حکومت کے قیام، گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسے کتنے ہی مسائل ہیں، جن پر حافظ نعیم الرحمن آواز اٹھاتے ہیں۔ پانی کی ہر گھر میں لائین کے ذریعہ فراہمی کے لیے ان کی جدوجہد نے لوگوں میں جینے کی ایک امنگ اور اپنے حقوق کے لیے کوشش کا نیا راستہ دکھایا ہے۔ کراچی کی بارشوں اور کورونا کے دنوں میں ان کی امدادی سرگرمیاں بھی قابل تعریف ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے طلبہ سیاست سے آغاز کیا انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ کی حیثیت سے طلبہ کی بھرپور قیادت کی۔ شہری سیاست میں تعلیمی زندگی سے فراغت کے بعد حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی سے وابستہ ہوئے، وہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر بھی ہیں، اور ملک گیر سماجی تنظیم الخدمت کراچی کے صدر بھی ہیں، حافظ صاحب ایک طویل عرصے سے کراچی کی سیاست کی توانا آواز ہیں، شہر کے مسائل اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے بیک وقت کے الیکٹرک، واٹر بورڈ، نادرا، سوئی سدرن گیس سمیت مختلف عوامی مسائل کے لیے دھرنوں، مظاہروں، حقوق کراچی مارچ کی صورت میں کراچی کے مظلوم عوام کا مقدمہ ایک تسلسل سے لڑ رہے ہیں۔ وہ اس بار بلدیاتی الیکشن میں اپنی ٹیم کو لے اترے ہیں، وہ خو بھی بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل 8الفلاح نارتھ ناظم آباد سے چیئرمین کے امیدوار ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کی صورت میں کراچی کو ایک عوامی مخلص اور محنتی قائد ملا ہے۔ این ای ڈی یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے حافظ نعیم الرحمن زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوئے۔ گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر #KarachiNeedsHafizNaeem
کراچی کو حافظ نعیم کی ضروت ہے۔ ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے راتوں کو جاگ کر دن بھر مصروف رہ کر اپنی صحت خراب کرلی ہے۔ وہ سردی گرمی بارش خوشی غمی ہر وقت کراچی کی بہتری کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔ ایسے ہیرا صفت لوگ کسی شہر کو مل جائیں تو شہروں کی قسمت بدل جاتی ہے کراچی کے لوگوں کو اللہ نے یہ موقع دیا ہے اب بھی صحیح فیصلہ نہ کیا تو کراچی کا اللہ ہی حافظ ہے۔