چین کی غیر ملکی امداد کی پالیسی کو بدنام کرنے کی امریکی کوششوں کی مذمت 

301

بیجنگ:چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے سربراہ لو ژاہوئی نے بعض امریکی حکام کی طرف سے چین کی غیر ملکی امداد کی پالیسی پر بہتان لگانے کے حالیہ گمراہ کن بیانات کو مستردکردیا۔   لو نے سی آئی ڈی سی اے اور وزارت تجارت کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر عالمی ترقیاتی تعاون پر انسداد بدعنوانی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

چین نے گزشتہ 73 سالوں میں ہمیشہ غیر ملکی امداد کو بہت اہمیت دی ہے اور اس کے بھرپور ثمرات ملے ہیں، جبکہ امریکہ اکثر ذاتی فائدے حاصل کرنے اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کرنے کے لیے امداد کے “خالی چیک” لکھتا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکہ کا غیر ملکی امداد کا ریکارڈ خراب ہے

جس کی وجہ سے اس کے لیے دنیا کا اعتماد جیتنا مشکل ہے۔  لو نے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کو آگے بڑھانے اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کرنے کے لیے امداد کا استعمال کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتا۔لو نے کہا کہ امریکی فریق نے حالیہ برسوں میں کم از کم 60 غیر ملکی امداد کے اقدامات کو آگے بڑھایا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ اقدامات خاطر خواہ فنڈنگ کی پیشکش کرتے نظر آتے ہیں، لیکن ان پر عمل درآمد مشکل ہے اور یہ “خالی وعدے” یا محض اعداد کا کھیل ہیں۔لو نے کہا کہ اس کے برعکس چین کی غیر ملکی امداد کی پالیسی میں کوئی سیاسی ڈور منسلک نہیں ہے اوریہ وصول کنندہ ممالک کو ان کی خود ترقی کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔