چین میں ایک سال کے وقفے کے بعد بین الاقوامی سیاحتی میلے کا انعقاد

269

کن منگ:چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے صدر مقام کن منگ میں چا ئنہ بین الاقوامی سیاحتی میلہ 2022 جمعے سے شروع ہوگیا۔ میلہ نوول کرونا وائرس کے سبب ایک برس وقفے کے بعد ہورہا ہے۔منتظمین کے مطابق 71 ممالک اور خطوں کے نمائش کنندگان آن لائن یا آف لائن شرکت کررہے ہیں،

اس کے علاوہ 31 ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے حکام بھی نمائش میں شامل ہیں۔سیاحتی میلہ 3 روز جاری رہیگا جس کے 80 ہزار مربع میٹرز رقبے پر ثقافت اور عجائب گھر، بیرون ملک سیاحت اور یون نان سیاحت جیسے 7 موضوعات پر نمائشی زون بنائے گئے ہیں۔

نمائش میں پہلی بار ملک کے 8 معروف عجائب گھروں کے لئے ایک خصوصی زون قائم کیا گیا ہے جس میں پیلس عجائب گھر اور چین کا قومی عجائب گھر بھی شامل ہیں،

اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل مصنوعات اور سلوشن ایپلی کیشنز کی نمائش کے لئے انٹیلی جنٹ سیاحتی زون بھی ہے۔چا ئنہ بین الاقوامی سیاحتی میلے (سی آئی ٹی ایم) کا قیام 1998 میں ہوا تھا اور یہ ایشیا بحرالکاہل کے ایک بڑے اور انتہائی بااثر سیاحتی نمائشوں میں سے ایک ہے۔