بیجنگ: چین کی جامعات اور کالجز نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران 60 فیصد سے زائد اہم تعلیمی قومی تجربہ گاہوں اور 30 فیصد سے زائد قومی انجینئرنگ ٹیکنالوجی تحقیقی مراکز تعمیر کئے ہیں۔
وزارت تعلیم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران جامعات اور کالجز نے چینی اکیڈمی برائے سائنسز اور چینی اکیڈمی برائے انجینئرنگ کے 40 فیصد سے زائد ماہرین تعلیم اور قومی سائنس فنڈز برائے ممتاز نوجوان اسکالرز حاصل کرنے والے تقریبا 70 فیصد کو یکجا کیا۔
وزارت تعلیم کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے سربراہ لی چھا زی نے بتایا کہ 2012 سے 2021 کے دوران جامعات اور کالجز کو دیئے گئے پیٹنٹس کی تعداد 69 ہزار سے بڑھ 3 لاکھ 8 ہزار ہوگئی ہے۔
وزارت تعلیم کے مطابق گزشتہ 10 برس میں جامعات اور کالجز کو چین کے ریاستی ٹیکنالوجی اختراع ایوارڈ کے 11 میں سے 10 مواقع پر پہلے انعام سے نوازا گیا اور 2 مرتبہ ریاستی سائنسی و ٹیکنالوجی ترقی کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔