نیب ترامیم کا مقصد شہباز شریف ان کے خاندان اور زرداری کی کرپشن کو تحفظ دینا ہے ، شاہ محمود قریشی

303

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کا مقصد وزیراعظم شہباز شریف ان کے خاندان اور زرداری کی کرپشن کو تحفظ دینا ہے ، کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا صرف عمران خان کی ذمہ داری نہیں ، بلکہ عوام کے ٹیکس پر بننے والے اداروں بشمول عدلیہ کی بھی ذمہ داری ہے ۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سپریم کورٹ کی چیف جسٹس نے روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں حل نہیں ہونا چاہیئے تھا یہ سیاسی معاملات ہے یہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہونا چاہیے جس پر میں نے انہیں اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم کا قانون اس وقت پاس ہوجانا چاہیے جب تحریک انصاف اپوزیشن میں اور یہ لوگ حکمران تھے اس وقت کے وزیرقانون زاہد حامد نے کچھ ترامیم ہمارے پاس لائے جس پر ہم نے مشاورت کرکے جواب دیا لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہیں جس طرح حکومت آج فٹیف کے بل بارے میں کریڈیٹ لے رہے ہیں حالانکہ انہیں فٹیف کے بارے میں کچھ معلوم ہے اور نہ ہی تعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف اپنی کرپشن بچانے کے لئے بیرون ایجنڈے کے تحت ملک پر مسلط کئے گئے نیب قوانین کی ترامیم کا مقصد وزیراعظم حمزہ شہباز ان کے خاندان کی کرپشن کا تحفظ اور زرداری کے کرپشن کا تحفظ کرنا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کرپشن کیخلاف آواز بلند کرنا عمران خان کی ذمہ داری ہے جی ہاں 17جولائی کو عوام نے عمران خان کے نظریے اور پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے یہ ذمہ داری تحریک انصاف کو سونپی ہے لیکن میں یہ سوال کرنے کی جسارت کروںگا کہ کرپشن کے خلاف آوازبلند کرنا کیا صرف عمران خان کی ہی ذمہ داری ہے ۔