بھارت: ایک دن میں کورونا کے 20ہزار سے زائد کیس رپورٹ

363

نئی دہلی: بھارت میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی چھٹی لہر نے پنجے گھاڑنا شروع کر دئیے صرف ایک روز میں 20 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اعداد و شمار کے تحت بھارت میں ایک دن کے اندر کورونا مثبت کیسز کی اتنی بڑی تعداد تقریبا چار ماہ بعد رپورٹ ہوئی ہے،

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارت میں 20ہزار 528کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 49 مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہیں،

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران کورونا ویکسین کی دو ارب خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جب کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے بوسٹر شاٹس لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔