چین کی استعمال شدہ کاروں کی فروخت میں زبردست اضافہ

625

چین کے سیکنڈ ہینڈ کار سیکٹر نے جون میں زبردست توسیع ریکارڈ کی ہے اس کی فروخت کے حجم میں گزشتہ ماہ کی نسبت 19.2 فیصد اضافہ ہوا۔ چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا14لاکھ20ہزار استعمال شدہ کاریں گزشتہ ماہ فروخت ہوئیں، جن کی کل لین دین کی مالیت 95ارب94کروڑ یوآن (تقریبا 14ارب21کروڑ امریکی ڈالرز) تھی۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ مارکیٹ نے جون میں کافی بہتر کارکردگی درج کی کیونکہ مجموعی طور پر کوویڈ-19 کنٹرول کی صورتحال میں بہتری آئی، اور استعمال شدہ کاروں کی نقل مکانی پر پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی۔ نئی کاروں کی کھپت کے لیے سازگار ٹیکس پالیسیوں نے کار کے متبادل کی مانگ میں بھی اضافہ کیا۔ سال کی پہلی ششماہی میں، تقریبا 75لاکھ90ہزار سیکنڈ ہینڈ کاروں کا کاروبار ہوا، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 10.07 فیصد کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطا بق اس عرصے میں مجموعی لین دین کی مالیت 526 ارب33کروڑ یوآن سے اوپر ہے۔