اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے تقریبا سات ماہ کے وقفے کے بعد بیجنگ سے اسلام آباد کیلئے مسافر پروازیں بحال کردی ہیں۔قومی فضائی کمپنی نے اسلام آباد سے XIAN اور بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی اپنی کمرشل پروازیں گزشتہ ماہ بحال کردی تھیں ، تاہم کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے تحت بیجنگ کیپٹل ائیرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند ہونے کی وجہ سے جہاز کو واپس اسلام آباد آنا پڑا۔بیجنگ جانے والی پروازوں سے پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پرکام کرنے والے چینی عملے کو بھی سہولت ملے گی۔