پی ایم ایس اے نے سمندر میں ایرانی ماہی گیر کی کشتی اور عملے کو بچالیا

292
PMSA rescued the Iranian fisherman's boat and crew at sea

 کراچی : گزشتہ روز ہیڈکوارٹر PMSA میں میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹرکو ایک ایرانی ماہی گیر کشتی “ال عثمانی” کی طرف سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں عملے کے 6  ارکان موجود تھے۔ 

انجن فیل ہونے اور سمندر میں طغیانی کی وجہ سے کشتی ہنگامی صورتحال سے دوچار تھی۔ میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر پاکستان نے فوری طور پر کال کاجواب دیا اور فوری اقدام کے طور پر تجارتی جہاز “IVS SWINLEY FOREST” جو اسی علاقے سے گزر رہا تھا کو MRCC کی طرف سے کشتی کے قریبی علاقے میں رہنے اور مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ساتھ ہی پی ایم ایس اے جہاز بسول کو ریسکیو کے لیے روانہ کیا گیا۔

پی ایم ایس ایس بسول نے پھنسی ہوئی کشتی “ال عثمانی” تک پہنچنے پر عملے کو ابتدائی طبی امداد اور خوراک فراہم کی، کشتی کو ڈی فلڈ کیا اور اسے اپنے ساتھ باندھ لیا۔ کشتی کو عملے کے ساتھ بحفاظت کراچی بندرگاہ تک پہنچا دیا گیا۔

کامیاب ریسکیو آپریشن پی ایم ایس اے کی طرف سے پہلے کی گئی دو بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک عمانی ماہی گیر کی کشتی کے ساتھ دو عملہ کے ارکان اور سری لنکا کی ماہی گیر کی کشتی کے عملہ کے پانچ ارکان شامل ہیں۔  پی ایم ایس اے تمام بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ ایرانی کشتی کو بچانا اسی عزم کا مظہر ہے۔