اسلام آبا: پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 737 افراد میں عالمی وبا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مزید10 افراد انتقال کرگئے ہیں ۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 737 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ،189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔