اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ میں واضح کر دوں بطورِ عوامی نمائندے عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں، سوال پوچھنے پر بالکل کوئی پابندی نہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں رانا ثناء اللہ خاں کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی مخالفت میں اور پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کے لیے کسی رکن کوحراساں کیا گیا یاآزادی اظہار رائے کے نام پر پگڑی اچھالنے کی کوشش کی گئی تو بالکل ایکشن ہو گا۔
میں واضح کر دوں بطورِ عوامی نمائندے عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں، سوال پوچھنے پر بلکل کوئی پابندی نہیں۔ اگر سیاسی مخالفت میں اور پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کے لیے کسی رکن کو Harass کیا گیا یا Freedom of Speech کے نام پر پگڑی اچھالنے کی کوشش کی گئی تو بلکل ایکشن ہو گا۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) July 13, 2022