پرویز الٰہی سے کوئی اختلاف نہیں، چودھری شجاعت

367
No difference

لاہور : مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر پارٹی میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی اختلافات توباپ بیٹے میں بھی ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں ،مسئلہ کشمیر اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ میرا چوہدری صاحب سے پرانا تعلق ہے، میرے اور پرویز الہی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہیں، سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت میں نہیں بدلنا چائیے۔ ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے ، ہمارے درمیان اختلافات کی باتیں غلط چلائی جا رہی ہیں، نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں، باپ بیٹے میں بھی نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے ہمیں نئی نسل کے نظریات کا احترام کرنا چاہیے۔