کور کمانڈر کوئٹہ کا پی ڈی ایم اے بلوچستان کا دورہ، امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ

279

راولپنڈی: کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پی ڈی ایم اے بلوچستان کا دورہ کیا، ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کورکمانڈرکوئٹہ بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال کومسلسل مانیٹرکر رہے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پی ڈی ایم اے بلوچستان کا دورہ کیا،کور کمانڈر کو صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور مختلف اداروں کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا،

کور کمانڈرجنرل سرفراز علی نے اس موقع پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور جاری امدادی کارروائیوں میں صوبائی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے صوبے بھر میں ریلیف آپریشن کرنے والے تمام محکموں کی کوششوں کو بھی سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔