اسلام آباد: وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ ملک کے پچاس فیصد غریب افراد کو سستی گیس اور بجلی فراہمی کی تجویز ہے جبکہ صاحب استطاعت افراد کو تھوڑاسا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کا معاشی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،غریب آدمی کو ریلیف دینے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک میں ہر مسلک کو آزادی حاصل ہے،ملک کا آئین سب کو تحفظ فراہم کرتا ہے،جو مقدمہ رکھا وہ آئین کی بالادستی کا ہے،آئین پاکستان ہمیں فکری آزادی دیتا ہے،آنے والے محرم الحرام کے مہینے میںامن عامہ یقینی بنانے کےلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی،محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،مل بیٹھ کر مذہبی ہم آہنگی کی فضاءقائم کی جاسکتی ہے۔
جمعہ کواسلام آبادمیں تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے علماءکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ میری وزیر داخلہ راناثناءاللہ سے ملاقات میں جو گفتگو ہوئی اس کے ہر نقطہ کو پورا کیا جائے گا،میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ تحفظ اور آزادی آپ کا حق ہے،آئین آپ کو اس کا حق دیتا ہے تا کہ ہر شہری اپنی زندگی سکون سے گزارے۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کا معاشی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،غریب آدمی کو ریلیف دینے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک کے پچاس فیصد غریب افراد کو سستی گیس اور بجلی فراہمی کی تجویز ہے جبکہ صاحب استطاعت افراد کو تھوڑاسا بوجھ اٹھانا پڑے گا،مل بیٹھ کر مذہبی ہم آہنگی کی فضاءقائم کی جاسکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پٹرولیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے 50 فیصد پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کیا ہے، ان کے بل نہیں بڑھیں گے۔