کراچی : ضلعی انتظامیہ سبی کے زیراہتما م اور خان شوٹنگ بال کلب سبی کے زیرنگرانی پیغام پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کی پروقار افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنر منی شوٹنگ بال اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی،
پیغام پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح مہمان خصوصی منصور احمد قاضی ڈپٹی کمشنر سبی نے میر شہباز خان باروزئی اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ ربن کاٹ کر کیا،پیغام پاکستان اسپورٹس فیسٹیول(شوٹنگ بال ایونٹ) عرفان شوٹنگ بال کلب لونی نے اپنے نام کر لیا شاہین کلب لونی کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کر پڑا،
دونوں ٹیموں میں سبی کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، اس موقع پر منصور احمد قاضی ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ ایک صحت مندمعاشرے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں ناگزیر ہیں کھیل کے میدان وابستہ نوجوان مثبت سوچ رکھتے ہیں اور ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل کا باعث بنتے ہیں،
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو، تحصیلدار یوٹی ثنائاللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیر محمد خجک،پروگرام آرگنائزر میر شہباز خان باروزئی، سپیشل افراد، ہندو برادری، تاجر برادری، اور نومنتخب کونسلر بھی موجود تھے، ایونٹ کی میزبانی خان کلب سبی نے انجام دیں، آخر میں ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں و نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔