آبی ذخائر میں سطح بلند ہونے لگی، 15 لاکھ ایکڑ فٹ سے متجاوز

260
Water crisis

اسلام آباد: ملکی آبی ذخائر میں پانی کی سطح بتدریج بلند ہونے لگی، پانی کا مجموعی ذخیرہ 15 لاکھ ایکڑ فٹ سے تجاوز کر گیا۔

ارسا حکام کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال میں مزید بہتری کا امکان ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 15 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ دو روز قبل تک آبی زخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 10لاکھ ایکڑ فٹ تھا۔

تربیلا میں آج پانی کا زخیرہ 9 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں 5 لاکھ 86 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 27 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ارسا حکام کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 58 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ ایک لاکھ 50 ہزارکیوسک ہے، منگلا میں پانی کی آمد 45 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔

اسی طرح سے چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 77 ہزار 200 کیوسک اور پانی کا اخراج 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے۔ ارسا کے مطابق دریائے چناب کے ہیڈ مرالہ مقام پر پانی کی آمد 90 ہزار اور اخراج 66 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مون سون بارشوں کے باعث آبی ذخائر میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے۔