پختونخوا: آئی ایم ایف کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط فنڈز فراہمی سے مشروط

291
کے پی حکومت کے بجٹ کو کم کرنے سے 7سو افراد کے صحت کارڈ بند ہوگئے ہیں،

پشاور: وفاق اور کے پی کے حکومت میں نیا تنازع شروع ہوگیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ۔

وفاق کی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی مراحل کا معاملہ ابھی تک حل نہ ہوسکا ۔ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مفاہمتی فارمولے کو چاروں صوبوں کو بجھوایا تھا ،تاہم خیبرپختونخوا حکومت نے اسے مشروط کردیا ۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے کابینہ کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت صوبہ خیبرپختونخوا حکومت کو مکمل فنڈز فراہم نہیں کرتی اور قبائلی علاقوں کے فنڈز پر لگے کٹس کو واپس نہیں لیتی اس وقت تک دستخط نہیں کیے جائیں گے۔

کے پی حکومت کے مطابق وفاق کی جانب سے کے پی حکومت کے بجٹ کو کم کرنے سے 7سو افراد کے صحت کارڈ بند ہوگئے ہیں، تاہم کابینہ نے دستخط کا اختیار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے کردیا ۔