قومی ٹیسٹ اسکواڈ 6 جولائی کو لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگا

338

لاہور: قومی ٹیسٹ اسکواڈ سیریز کھیلنے کے لیے 6 جولائی کو لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث آخری روز ٹریننگ نہ کر سکا جس کے بعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی اب اپنے اپنے شہروں کو چلے گئے ہیں، وہ 5 جولائی کو لاہور میں اکٹھا ہوں گے۔

انگلینڈ میں جاری کاﺅنٹی چیمپئن شپ کے میچز میں شریک شان مسعود، محمد رضوان اور اظہر علی بھی 5 جولائی کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 2 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 6 جولائی کو لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگا۔