جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تزویراتی تعاون پر تبادلہ خیال

359

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور باہمی تزویراتی مفاد اور علاقائی سیکیورٹی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور اسٹرٹیجک امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ، دونوں جانب سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کی ایرانی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سمیت ایرانی بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور فوجی رابطے بڑھانیکی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں انٹرنیشنل بارڈر کو امن اور دوستی کی سرحدبنانے پر زور دیا گیا، اس موقع پر ایرانی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف مسلح افواج کی قربانیوں کوسراہا۔