عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہوکر 51 ہزار 581 ہو گئی

364
mature democracy

اسلام آباد : ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی کوششوں سے سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی کے رحجان میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہوکر 51 ہزار 581 ہو گئی۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں جون کے مہینے میں زیر التوا مقدمات میں 1504 مقدمات کی کمی واقع ہوئی ہے۔

جون کے مہینے میں 1442 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ اسی عرصہ میں 2946 مقدمات نمٹائے گئے، جس کے بعد سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد51581 ہوگئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے 4 جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل دیے ہیں، گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران مقدمات کو نمٹانے کے لیے بیچز کی تشکیل جاری رہے گی۔