لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی کی ہے ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران پٹرولنگ ڈیفنس کے علاقے میں ڈالے پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان شاہراہ عام پر سرعام اسلحہ کی نمائش کررہے تھے۔
ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ ملزمان نے ایلیٹ فورس سے مشابہ یونیفارم پہن رکھا تھا، ان کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ ، 3رائفلز،3 پستول میگزینز اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان بلال،سفیان،عمار اور قاسم کو تھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن صاعد عزیز نے کہا کہ پرائیویٹ گارڈز کی ڈالہ کلچر پر اسلحہ کی نمائش عوام کو ہراساں کرنے کے زمرے میں آتی ہے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔