وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ،لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ  

316

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کے خلاف درخواست کی سماعت کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ  اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ عدالت نے  گزشتہ سماعت پرقرار دیا کہ اگر وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اجلاس کو دوبارہ سولہ اپریل کی تاریخ پر لے جائیں اور پولنگ دوبارہ ہو تو بحران سے کیسے بچا جا سکتا ہے ۔

فل بینچ دس بجے درخواستوں پر سماعت کا آغاز کرے گا۔ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب اور حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران فریقین سے یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ انتخاب ہونے جارہا ہے لہٰذا اپنے تمام تحفظات دور کریں۔

وکیل پی ٹی آئی نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ  دس روز کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نئے آنے والے پانچ ارکان سولہ تاریخ کے اجلاس میں کیسے ووٹ ڈالیں گےہم صرف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کروائیں گے۔