انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

579

لندن: انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیموں کے کپتان ایون مورگن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کردیا- بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مورگن نے یہ فیصلہ اپنے فارم میں نہ ہونے اور انجریز کے باعث کیا ہے-

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے مورگن کی ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے کی تصدیق کی ہے- واضھ رہے کہ  انگلش ٹیم نے ایون مورگن کی قیادت میں 2019 میں پہلی بار آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مورگن 2010 میں کیریبیئن میں منعقد ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے۔