پاکستان ڈیفالٹ سے نکل گیا، آئی ایم ایف سے قرض کی دونوں اقساط یکمشت ملنے کی توقع

404

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کے علاوہ پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کی 2 اقساط بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے-

خبر رساں اداروں کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر بیان میں تصدیق کی ہے کہ ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے سے پاکستان کو میمورینڈم آف اکنامک اینڈ فسکل پالیسی فریم پروگرام کی کاپی موصول ہو چکی ہے-

وفاقی وزیر نے خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بالکل ختم ہو چکا ہے، ملک اب ڈیفالٹ کی صورت حال سے نکل چکا ہے،  جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی دو اقساط جاری کرنے کی توقع ہے، جس کا مطلب ہوگا کہ آئی ایم ایف سے ساتویں اور آٹھویں اقساط یکمشت ملیں گی-

انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے نے دونوں اقساط کو یکجا کردیا ے- جس کے بعد ساتویں قسط کے 90 کروڑ ڈالر اور آٹھویں قسط کے تقریباً ایک ارب ڈالر یکمشت ملنے کی توقع ہے-