آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر معیشت کو تباہی کے گھاٹ اتار دیا، اسد عمر

451

اسلام آباد:  تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکا کہنا ہے کہ  2 جولائی سازش سے مسلط امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں بدترین مہنگائی کیخلاف احتجاج کی تاریخ رقم کریگا، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام کی زندگی اجیرن بنا کر معیشت کو تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

اسدعمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا پھیلایا گیا اقتصادی فساد قومی سلامتی کیلئے بے حد خطرناک ہوتا جارہا ہے،عمران خان پاکستان کی سیاست، معیشت اور مستقبل کیخلاف مقامی میرجعفروں کی مدد سے کی جانے والی یلغار کیخلاف مزاحمت کا واحد استعارہ ہیں۔

 اسدعمر نے کہا کہ 2 جولائی سازش سے مسلط امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں بدترین مہنگائی کیخلاف احتجاج کی تاریخ رقم کریگا،سازش کی عجلت میں بغیر تیاری مسلط ہونے والے نالائق، نااہل اور بدنام امپورٹڈ مجرموں نے محض 9 ہفتوں میں معیشت کو بربادی، عوام کو اذیت ناک مہنگائی کا ”ٹرن آراؤنڈ“ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اپنی چوری بچانے کیلئے کرپٹ گروہ نے نیب تباہ کیا اور احتساب و انصاف کے نظام کو بربادی کے ”ٹرن آراؤنڈ“ سےدوچار کیا ہے،تنخواہ دار اور سفید پوش اکثریت کیلئے دو وقت کی روٹی میسر کرنا مشکل، بڑی صنعتوں کے چلتے پہیے کو بریکیں لگادی گئی ہیں۔