ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، دو، تین ماہ میں حالات بہتر ہونگے،وزیراعظم

301

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت ہے، مہنگائی بہت زیادہ ہے، مجھے عوام کی مشکلات کا احساس ہے- ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، دو سے تین ماہ میں حالات بہتر ہو جائیں گے-

حکومتی و اتحادی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تباہ حال معشیت ملی، آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی- دو راستے تھے کہ سیاست بچاتے یا ریاست، ہم نے ریاست کو ترجیح دی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مصنوعی اعدادوشمار سے معاشی ترقی دکھائی گئی- حالات کو یہاں تک پہنچانے کا ذمہ دار عمران نیازی ہے ،اتحادیوں سے مل کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ،بجٹ میں عوام کو وسائل کے مطابق ریلیف دینے کی کوشش کی۔

وزیراعظم کی اراکین کو بجٹ منظوری کے دوران کورم پورا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے اراکین کی حاضری کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ رکھنے کی بھی ہدایت کردی جبکہ اراکین کو ان کی حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔