ٹاپ سٹی ون وومن ہاکی ٹیم نے کراچی سینئرز وومن ٹیم کو 0-2 سے شکست دیدی

309

کراچی :کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ٹاپ سٹی ون کراچی وومن ہاکی ٹیم اور کراچی سنیئر الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا۔ میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں ٹاپ سٹی ون کراچی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، متحد ہوکر مخالف کے گول پوسٹ پر متعدد بھر پور حملے کئے

جس کے نتیجے میں بتول کاظم 36 ویں منٹ میں جبکہ صائمہ غلام 40 ویں منٹ میں گیند جال میں پھینکنے میں کامیاب رہیں، کراچی سینئرز کوئی گول نہ کرسکی۔ کھیل کے اختتام پر ٹاپ سٹی ون کراچی وومن ٹیم نے 0-2 سے میچ اپنے نام کرلیا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی عمران سلیم نے اولمپیئن حنیف خان اور چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان کے ہمراہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع مہمان خصوصی عمران سلیم کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم اچھا کھیل کر ہارنے سے دکھ کم ہوتا ہے۔ ٹاپ سٹی ون کی ٹیم نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔