الیکشن کمیشن کا بینظیر آباد میں الیکشن میٹریل چھیننے والے ملزمان کی گرفتاری کا حکم

293

بے نظیر آباد: سندھ میں جاری پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بے نظیر آباد میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر نامعلوم ملزمان نے عملے سے الیکشن میٹریل چھین لیا ہے ۔

ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بے نظیر آباد میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن میٹریل چھینے جانے کا نوٹس لے لیا ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے۔