شیخ رشید نے جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کردی

315
train march

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشیداحمد نے جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین نے امداد فوج کے کہنے پردی ،شہبازشریف کے کہنے پر100 روپے نہیں ملتے، غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشیداحمد  کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے،غریب کے خلاف 15 روز سے گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف اب بھی فیصلہ نہیں کررہا، اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔