جماعت اسلامی کے امیدوار عوام سے قربت رکھیں، عارف شیرازی

557
candidates

راولپنڈی:امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں ۔عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کو حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

آ ئندہ انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ۔ اس بات کا اعلان سید عارف شیرازی نے دفتر سید مودودی بلڈنگ میں ضلعی انتخابی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں راولپنڈی ضلع سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی ۔ ضلعی انتخابی کمیٹی کے سربراہ اور نائب امیر ضلع سید عزیر حامد نے کمیٹی کے کام اور جملہ امور کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ قومی و صوبائی کے امیدواروں کا ماہانہ جائزہ اجلاس ہو گا۔

سید عارف شیرازی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے عوامی نمائندگی کے لئے صاف ستھرے کردار کے افراد کو نامزد کیا ہے۔ عوام سابقہ نا اہل حکومت کی طرح موجودہ بھان متی کے کنبے سے بھی سخت نالاں اور ناراض ہیں ۔موجودہ حکمران ٹولے نے مہنگائی کے ریکارڈ قائم کرکے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ عوام زمائے ہوئے اور لوٹوں ،لٹیروں کی بجائے ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے اہل اور دیانت دار نمائندوں کو اسمبلیوں میں اپنی نمائندگی کے لئے منتخب کریں گے۔

سید عارف شیرازی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں ۔عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کو حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔