انٹرنیشنل اولمپکس ڈے کے موقع پر رنگارنگ تقریب کاانعقاد کیا گیا

589

کراچی۔ انٹرنیشنل اولمپکس ڈے کے موقع پر پاکستان اولمپک انوائرمنٹ کمیشن کے تحت کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں ایک رنگارنگ تقریب کاانعقاد کیا گیا

جس میں ہاکی اولمپئین اصلاح الدین، اولمپئن باکسر ملنگ بلوچ، کراچی ڈیویلمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سید محمد علی شاہ،سائوتھ ایشین کراٹے گولڈ میڈلسٹ کلثوم ہزارہ، باکسر رضیہ بانو، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر فاطمہ لاکھانی، ممبر ویمن کمیشن تہمینہ آصف، ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،

کے ایس ایف کے چیئرمین آصف عظیم، صدر وسیم ہاشمی، کے ڈی اے کے ممبر فنانس شجاعت حسین،ڈائریکٹر اسپورٹس ایازمنشی، پیرا اولمپک کے اسپیشل بچوں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی

اس موقع پر اولمپک کے لوگوپرمبنی خصوصی طور پرتیار کیاگیاکیک کاٹا گیا اولمپئینز نے دیگرمہمانوں کے ہمراہ سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے جبکہ اسپیشل بچوں نے فٹسال میچ میں حصہ لیا ، اولمپئین اصلاح الدین، محمدعلی شاہ نے اولمپئینز، انٹرنیشنل ایتھلیٹس اور اسپیشل بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے .