چین اور پاکستان کا مشترکہ طورپرمنشیات کے جرائم کے خلاف مقابلہ جاری

291
drug crimes

بیجنگ:  چین اور پاکستان نے دوطرفہ، علاقائی کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے منشیات کے جرائم کے خلاف مشترکہ طور پر مقابلہ جاری رکھا ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق  اس سلسلے میں ایک عرصے سے منشیات کے مسئلے سے دوچار پاکستان کے  ساتھ چین کا تعاون خاص طور پر اہم  ہے اور اس سلسلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے بعد پاکستان کو  منشیات کے جرائم سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون کا اہم  پلیٹ فارم حاصل ہو گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان منشیات پر قابو پانے کے شعبے میں تعاون بھی ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ “انٹرنیشنل اینٹی ڈرگ ڈے” کو 35 سال گزر چکے ہیں۔ منشیات کے خاتمے کی حتمی منزل تک کا راستہ اب بھی کافی طویل ہیلیکن  ہم آخری دم تک لڑیں گے اور ہمت نہیں ہاریں گے کیونکہ اس کے سوا  ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ  نہیں ہے۔ “منشیات سے پاک دنیا،خواب نہیں ہے ،  ہم یہ کر سکتے ہیں”۔