لاہور ہائی کورٹ میں ضمنی انتخابات سے قبل ووٹرلسٹوں میں تبدیلی کو چیلنج کردیا گیا

420
elections

لاہور: عدالت عالیہ لاہور میں صوبہ پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔ شہری منیر احمد کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کردی ہے، جو کہ خلاف قانون اقدام ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218 (3) اور 222 کیخلاف ورزی کی جا رہی ہے جب کہ صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کے ذمے داری ہے ۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بناتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ کئی زندہ لوگوں کے ووٹوں کو مردہ قرار دے کر ووٹ ختم کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہو سکتی ہے ۔

لاہورہائی کورٹ الیکشن کمیشن کو تمام ووٹرز کے ووٹ اصل جگہ پر بحال کرنے کا حکم دے۔