کوئٹہ اور لسبیلہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاگیا

353
schedule

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ اور لسبیلہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق دونوں اضلاع میں پولنگ28 اگست کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوار 14سے 18جولائی تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں جبکہ 4اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، 4اگست کوہی امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ،5اگست کو امیداروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 28اگست کو ہو گی۔