لاہور ائرپورٹ پر غیر ملکی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

258

لاہور: کرغزستان سے آنے والی نجی پرواز 4541 کپتان کی غلطی کی وجہ سے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق بشکیک سے لاہور پہنچنے والے طیارے ائربس اے 320 کو غیر ملکی کپتان نے غلط رن وے پر لینڈنگ کرانے کی کوشش کی، تاہم غلطی کا پتا چلنے پر طیارے کو دوبارہ ٹیک آف کرلیا گیا۔ غیر ملکی پرواز کے کپتان نے رن وے 18 ایل پر لینڈنگ کی کوشش کی جو گزشتہ 2 سال سے زیر تعمیر اور تمام پروازوں کے لیے مکمل بند ہے۔ اس دوران کنٹرول ٹاور نے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے کپتان کو اس کی غلطی سے آگاہ کیا۔

کنٹرول ٹاور کی جانب سے پرواز 4541 کو فضا میں گھوم کر دوبارہ لینڈنگ کی ہدایت جاری کی گئی، جس پر 5 منٹ بعد کپتان نے دوسری کوشش میں جہاز کو سیکنڈری رن وے 36 ایل پر لینڈ کرایا۔

ذرائع کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے لاہور پہنچنے والی پرواز 4541 میں 171 مسافر اور عملے کے 8 اراکین سوار تھے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں