عدالت نے کے ایم سی کو 108 دکانیں مسمار کرنے سے روک دیا

365

کراچی: عدالت عالیہ سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو کلفٹن برج کے قریب 108 دکانیں مسمار کرنےکرنے سے روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی کی جانب سے کلفٹن لِلی برج کے قریب 108 دکانوں کی مسماری کے نوٹس کے خلاف دکان داروں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ کے ایم سی نے 1992 میں دکانوں کے الاٹمنٹ لیٹر جاری کیے تھے، جس کے بعد دکان دار کے ایم سی کو ماہانہ چالان بھی ادا کرتے ہیں۔ کے ایم سی تجاوزات کے نام پر آپریشن کرکے دکانیں مسمار کرنا چاہتی ہے، لہذا کے ایم سی کو دکانیں مسمار کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے کے ایم سی کو دکانیں مسمار کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر کے ایم سی، اینٹی انکروچمنٹ اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔