بی آر ٹی بس سروس پشاور کے کرائے میں 5 روپے اضافہ

384

پشاور: بی آر ٹی بس سروس پشاور کے کرائے میں 5روپے اضافہ کردیا گیا ۔ترجمان صدف کامل کے مطابق کرایہ 10سے بڑھا کر 15روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کرائے میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہو گا،زو کارڈ اور سنگل ٹکٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرائے میں اضافہ ڈیزل کی قیمت میں 160روپے فی لٹراضافے کے بعد کیا گیا۔ رواں سال پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگست 2020 میں بی آر ٹی پشاور اجرا کے بعد پہلی دفعہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔کووڈ 19 کے دوران سخت اقتصادی حالات کے باوجود بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیاہے۔