پری مون سون کا آغاز، تیز بارش سے راولپنڈی جل تھل ہوگیا

386

ملک میں پری مون سون کا آغاز ہوگیا لیکن متعلقہ حکام خواب غفلت سے نہ جاگ سکے، راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں طوفانی بارش کے بعد تین سے چار فٹ تک پانی گلیوں میں جمع ہوگیا بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں گھس گیا لیکن ایم ڈی واسا کے حکام سوئے رہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں تیز بارش ہوئی۔

جس سے سارا علاقہ جل تھل ہوگیا، راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں شدید طوفانی بارش کے بعد گلیوں میں تین سے چارفٹ پانی جمع ہوگیا، نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کا قیمتی سازوسامان بارش کے پانی کے نظر ہوگیا لیکن واسا کے حکام اور ضلعی انتظامیہ کہیں بھی نظر نہ آئی۔