وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،ہمارے چین کیساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں، ابھی بھی پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان ماضی میں امریکا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام میں اہم کردار ادا کر چکا ہے۔ ہم پاکستان کو مستقبل میں اعلی مقام دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔
اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹوکا آئی ایس ایس آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقتصادی، سفارتی سطح پرہمارے پاس پوٹیشنل موجود ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی جیو پولیٹیکل اثرات سیبراہ راست متاثر ہو رہی ہے، خارجہ پالیسی کا براہ راست اثر ہر پاکستانی پرمرتب ہوتا ہے، ہم نے بطور قوم و ملت پاکستان کوبہترین پوزیشن میں لانا ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں اپنے جغرافیائی مقام کو استعمال کر کے اچھے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، ہم پاکستان کو مستقبل میں اعلی مقام دلانے کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان ایسے خطے میں ہے کہ جہاں دنیا میں ہونیوالی تبدیلیاں براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں۔ ہمیں یہ سوچنیکی ضرورت ہے کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ہمیں اپنے نوجوانوں کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے لوگوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کام کر سکتے ہیں۔